15اکتوبرکوسیاسی طاقت کامظاہرہ کریں گےزاہدبھرگڑی

کوئی ہڑتال کی کال دے یاپھراحتجاج ہرحال میںجلسہ عام ہوگا.

صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، صوبائی وزیرکی پریس کانفرنس

پپیلزپارٹی حیدرآبادکے ضلعی صدر وصوبائی وزیر ماہی گیری زاہد علی بھرگڑی نے کہا ہے کہ


پندرہ اکتوبر کوکوئی ہڑتال کی کال دے یا پھراحتجاج کی لیکن اس کے باوجود حیدرآباد میں جلسہ عام ہوگا اورعوام تمام رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں شریک ہوکر ثابت کریں گے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ حیدرآباد سرکٹ ہاوس انیکسی میں پی پی رہنماامان اﷲ سیال، فیاض علی شاہ، دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زاہد علی بھرگڑی نے کہا کہ جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کو تاحال دعوت نہیں دی تاکہ کل مخالفین یہ الزام نہ لگاسکیںکہ پیپلزپارٹی کو عوامی حمایت حاصل نہیں اورجلسہ گاہ کو بھرنے کیلیے متحدہ کو دعوت دی گئی۔

پندرہ اکتوبر کو پیپلزپارٹی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی ۔جلسہ عام کے حوالے سے ہمیں کوئی خدشات یا ڈرنہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی مخالفت کی آڑ میں پیپلزپارٹی کے سندھی اراکین کے گھروں پر حملے کرنا سندھ دشمنی ہے، ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، انھوں نے بتایاکہ جلسہ عام کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سینیئر وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے اورجلسے سے ان کے علاوہ سینیٹر رضا ربانی، سینیٹراعتزازاحسن، وفاقی وزراء خورشیداحمدشاہ، نوید قمر، مولابخش چانڈیو، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگرمرکزی وصوبائی قیادت خطاب کریگی۔
Load Next Story