بیلا روس کے صدر2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

دونوں ممالک کے درمیان زرعی مشینری، ڈیری فارم اوردیگرشعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے،ترجمان دفترخارجہ

دونوں ممالک کے درمیان زرعی مشینری، ڈیری فارم اوردیگرشعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے،ترجمان دفترخارجہ

AHMADPUR EAST:
بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔


بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو صدر ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بیلاروس کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اس دوران زرعی مشینری، ٹریکٹر کے کارخانے، دودھ اور افزائش حیوانات کی صنعت کے شعبوں میں اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جب کہ بیلاروس نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں اپنا مشن قائم کیا تھا۔
Load Next Story