ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپنر رضا حسن پر 2 سال کی پابندی لگادی گئی
رضا حسن کے ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے نمونہ رواں سال کراچی میں ہونے والی پینٹیگولر ٹرافی کے دوران لیا گیا تھا
قومی کرکٹر رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہونے پر ان پر 2 سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آف اسپنر رضا حسن کی جانب سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کا ڈوپ ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر معاملے کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس نے رضا حسن کے خون میں کوکین کے اجزاء موجود ہونے کی تصدیق کی جس کےبعد کمیٹی نے کرکٹر پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔
رضا حسن کے ڈوپنگ ٹیسٹ کے لیے نمونہ رواں سال جنوری میں کراچی میں ہونے والی پینٹیگولر ٹرافی کے دوران لیے گئے جب کہ خون کے نمونے بھارت میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی لیبارٹری میں بھیجے گئے تھے۔
واضح رہے کہ رضا حسن پاکستان کی جانب سے 10 ٹی ٹوئنٹی اورایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں جب کہ اس سے قبل اسپیـڈ اسٹار شعیب اختر اورفاسٹ بولر محمد آصف کو بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔