وزیراعلی پنجاب کا ڈسکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

وزیراعلی نے ٹی ایم او ڈسکہ کو معطل اور اے سی ڈسکہ کو او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کردیئے،ترجمان پنجاب حکومت


ویب ڈیسک May 25, 2015
وزیراعلی نے ٹی ایم او ڈسکہ کو معطل اور اے سی ڈسکہ کو او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کردیئے،ترجمان پنجاب حکومت. فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ڈسکہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ڈسکہ میں پولیس افسر کے ہاتھوں 2 وکیلوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ٹی ایم او ڈسکہ کو معطل کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے اے سی ڈسکہ کو او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب کو اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فوری خط لکھیں.

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور ملک نے ڈسکہ میں کشیدہ صورتحال کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وہاں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں