تیونس میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 7 ساتھی اہلکار ہلاک

فائرنگ کے نتیجے میں 10 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے


مذکورہ اہلکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: تیونس میں فوجی اہلکار نے اپنے 7 ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق واقعہ دارالحکومت تیونس میں پیش آیا جہاں فوجی چھاؤنی میں اہلکار نے بیرک میں موجود ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ فائرنگ کے بعد اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعےمیں بظاہر دہشت گردی سے تعلق نظرنہیں آتا کیونکہ مذکورہ اہلکار کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ واقعہ تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب پیش آیا جب کہ قریب ہی وہ نیشنل میوزیم بھی واقع ہے جہاں چند ماہ قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔