خطرناک بیماریوں سے لڑنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار

بالی ووڈ کی چند نامور شخصیات کئی عرصے سے مختلف بیماریوں سے مقابلہ کررہی ہیں

تمام فن کار اپنی بیماری کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑ رہے ہیں ،فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی چکا چوند زندگی ہر انسان کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے لیکن گلیمرسے بھرپور زندگی میں کئی مشکلات بھی ہیں، بالی ووڈ کی چند نامور شخصیات کئی عرصے سے مختلف بیماریوں سے مقابلہ کررہی ہیں.

امیتابھ بچن



بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کئی دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کررہے ہیں۔انہوں نے اپنی جوانی سے اب تک بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دی ہیں جنہوں نے باکس آفس پربزنس کے کئی ریکارڈ توڑے,میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ایک ساتھ کئی بیماریوں نے گھیرا ہواہے,سپر اسٹار 3 دہائیوں سے جگر کے عارضے اوربے خوابی کی بیماریوں کا شکار ہیں جب کہ ان کے پیٹ کا آپریشن بھی کیا جاچکا ہے۔

سلمان خان




بھارتی فلمی صنعت کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی فٹنس اور جانداراداکاری کے باعث پہچانے جاتے ہیں, بالی ووڈ اسٹاربھی 8 سال سے اعصابی دردکی بیماری میں مبتلا ہیں،اس بیماری میں مبتلا شخص کے چہرے پر شدید دردہوتاجب کہ یہ درد بغیر کسی وجہ کے کسی بھی وقت ہوسکتا ہے, بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی فلم''پارٹنر'' کی شوٹنگ کے دوران اس بیماری میں مبتلا ہوئے تھے۔

شاہ رخ خان




بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان بالی ووڈ کی پہچان ہیں۔ اپنے فلمی کیرئیرکے دوران بالی ووڈ کو متعددبلاک بسٹر فلمیں دینے والے شاہ رخ خان بھی مسلسل کندھے کی تکلیف کا شکار رہے ہیں۔ ماضی میں ان کے کندھے کے 8 آپریشن کیے جاچکے ہیں جب کہ گذشتہ دنوں گھٹنے کا بھی آپریشن کیا گیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار ڈپریشن کے عارضے میں بھی مبتلا تھے لیکن انہوں نے اس بیماری سےبڑی کامیابی کے ساتھ جان چھڑائی ۔

منیشا کوئرالا



بالی ووڈ کی ادکارہ منیشا کوئرالا زندگی کی 42بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ با لی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی ادکارہ 2012 میں رحم کے کینسرمیں مبتلا ہوگئیں تھیں اور اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ڈیڑھ برس تک امریکا میں کینسرکا علاج کرایا، بالی ووڈ ادکارہ نے کینسرکے خلاف انتہائی مشکل جنگ لڑتے ہوئے اپنی بیماری کو شکست دی۔

دپیکا پڈوکون



بالی ووڈ کی سپر اسٹاردپیکا پڈوکون کا شماربھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ میں ہوتاہے، اداکارہ ڈپریشن کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خود انکشاف کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کی وجہ سے ان کے لئے کام پر توجہ دینا مشکل ہو رہا تھا اور وہ اکثر رونے لگتی تھیں۔ کئی عرصے تک علاج کے بعد دپیکاپڈوکون نے اس بیماری پر قابو پایا ۔

لیزا رائے



بالی ووڈ کی فلم ''قصور'' سے بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دینے والی کینیڈین نژاد اداکارہ لیزارائے کو 2009 میں ہڈیوں کے گودے کےکینسر کا مرض لاحق ہوا۔ اداکارہ کو لاحق مرض میں خون کے سفید خلیے کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ لیزا رائے نے 10 ماہ علاج کے بعد کینسر سے چھٹکارے کا اعلان کیا تھا تاہم کینسر نے انہیں دوبارہ آگھیراجس کے بعد وہ مسلسل بیماری سے لڑائی لڑررہی ہیں۔
Load Next Story