
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سازشوجیت سرکارکی باپ اور بیٹی کی محبت پر مبنی فلم''پیکو'' نے ریلیز ہونے کے بعد 2 ہفتوں میں دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ سے زائد کمالیے ہیں جب کہ فلم نے بھارت میں 64 کروڑ سے زائد اور دنیا بھر میں 34 کروڑروپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم میں بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن ،اداکارہ دپیکا پڈوکون اور عرفان خان نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ فلم 8 مئی کو دنیابھر میں ریلیزکی گئی جو 2 ہفتے گزرنے کے باوجودبھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
#Piku Overseas total: $ 5.36 million [₹ 34.09 cr]. Worldwide total [India + Overseas] crossed ₹ 100 cr. FANTASTIC!
— taran adarsh (@taran_adarsh) May 25, 2015
بالی ووڈ میگا اسٹارامیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنی ٹویٹ میں فلم کی 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے پر خوشی کا اظہارکیا۔
T 1877 - 'PIKU' is 100 cr world wide !! 'BLUES' win BPL and IPL .. I am like 'o baby .. !! come to Mama !! BADOOOMBA !!!
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) May 25, 2015
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔