امیتابھ بچن اور دپیکا پڈوکون کی فلم’’پیکو‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

فلم نے دنیا بھر میں 34 کروڑاور بھارت میں 64 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا

فلم ’’پیکو‘‘ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن ، دپیکا پڈوکون اور عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فوٹو:فائل

لاہور:
بالی ووڈ میگا اسٹارامیتابھ بچن ،دپیکاپڈوکون اور عرفان خان کی فلم''پیکو'' نے دنیا بھر میں سوکروڑسے زائد کا بزنس کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سازشوجیت سرکارکی باپ اور بیٹی کی محبت پر مبنی فلم''پیکو'' نے ریلیز ہونے کے بعد 2 ہفتوں میں دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ سے زائد کمالیے ہیں جب کہ فلم نے بھارت میں 64 کروڑ سے زائد اور دنیا بھر میں 34 کروڑروپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم میں بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن ،اداکارہ دپیکا پڈوکون اور عرفان خان نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ فلم 8 مئی کو دنیابھر میں ریلیزکی گئی جو 2 ہفتے گزرنے کے باوجودبھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔




بالی ووڈ میگا اسٹارامیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنی ٹویٹ میں فلم کی 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے پر خوشی کا اظہارکیا۔

Load Next Story