پاکستان کی ٹی20 سیریز میں شاندار فتح
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں زمبابوے کو ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں زمبابوے کو ہرا کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ اس سیریز کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہے اور ہار جیت کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں زمبابوے کی ٹیم کمزور شمار ہوتی ہے لیکن یہ ٹیم کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
لاہور میں کھیلے جانے والے دونوں ٹی 20 میچوں میں زمبابوین کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ جیت کے انتہائی قریب پہنچ کر ہارے ہیں۔ بہر حال ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے تاہم زمبابوے کے کھلاڑیوں نے توقعات سے بڑھ کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو ٹف ٹائم دیا۔ اصل بات یہ ہے کہ موجودہ حالات میں زمبابوے ٹیم کا پاکستان کے دورے پر آنا بڑی بات ہے۔ اس دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی ہے۔
ابھی ون ڈے میچوں کی سیریز ہونا ہے اور امید ہے کہ ان میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ ہو گا۔ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان میں کھیل کر دوسری ٹیموں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں اتنے خطرات نہیں ہیں جتنے کہ وہ سمجھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کی دنیا کی بڑی قوت ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے بورڈز کو اس صورت حال پر غور کرنا چاہیے۔
انھیں پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے' جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور دنیا کے ہر ملک میں دہشت گردی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔ حقیقی خطرات ایسے ممالک میں ہوتے ہیں جہاں ریاستی ادارے ٹوٹ جائیں اور ملک میں انتشار پھیل جائے' جیسا کہ یمن' صومالیہ' لیبیا اور چند ایک افریقی ممالک میں انتشار اور انارکی ہے' ان ملکوں میں ریاستی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں اور سیکیورٹی ادارے بھی بکھر چکے ہیں۔
اس کے برعکس پاکستان میں ریاستی ادارے پوری طرح فعال اور مستعد ہیں' دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ پاکستان کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ بہترین سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ لاہور میں ہونے والے میچ اس کی مثال ہے' زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان آ کر برف پگھلا دی ہے۔ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ وہ اپنا وفد پاکستان بھیجے جو پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ دیکھے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے' آسٹریلیا' انگلینڈ' بھارت' نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کے عہدیدار بھی پاکستان آئیں اور ون ڈے میچ دیکھیں۔ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی دراصل کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔
پاکستان ایسا ملک ہے جہاں میچ ہو تو اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھر جاتے ہیں اور شہر میں میلے کا سماں ہوتا ہے لہٰذا وقت کا تقاضا یہ ہے کہ آسٹریلیا' انگلینڈ' نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کو فائدہ ہو سکے۔