کوٹریامتیازشیخ کے فارم ہاؤس پرچھاپہ4افرادگرفتار

پولیس نے فنکشنل لیگ رہنما امتیاز شیخ کے فارم ہاوس پرچھاپہ مارکر4افراد کو گرفتارکرلیا۔


Nama Nigar October 13, 2012
پولیس نے فنکشنل لیگ رہنما امتیاز شیخ کے فارم ہاوس پرچھاپہ مارکر4افراد کو گرفتارکرلیا۔ فوٹو : فائل

پولیس نے فنکشنل لیگ رہنما امتیاز شیخ کے فارم ہاوس پرچھاپہ مارکر4افراد کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے سہون لال باغ کے قریب سے اغواہونیوالے محکمہ بلڈنگ اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر نصر اللہ اور سپر وائزر منظوراعوان کی بازیابی کیلیے سہون اور جامشوروپولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ روزکیڈٹ کالج پیٹاروسے منسلک دیہاتوں سمیت فنکشنل لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری امتیازشیخ کے فارم ہاوس پربھی چھاپہ مارااوروہاں سے علی حسن ملاح، علی نواز شیخ، عرس کھوسو، علی نواز خاصخیلی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ایس ایس پی جامشورو فرخ بشیر نے بتایا کہ مغوی کی بازیابی کیلیے چھاپے مارے گئے کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں