نوجوان ملکی اور قومی ترقی کے لیے پرعزم ہیں علی حیدر

 پاکستانی موسیقی دنیا بھرمیں پسند کی جاتی ہے اور ہم اس کے ذریعہ امن کا پیغام دیتے ہیں، علی حیدر


Cultural Reporter May 26, 2015
 پاکستانی موسیقی دنیا بھرمیں پسند کی جاتی ہے اور ہم اس کے ذریعہ امن کا پیغام دیتے ہیں، علی حیدر۔ فوٹو: فائل

مشہور گلوکار علی حیدر نے کہا ہے کہ موسیقی دنیا بھر میں امن کا پیغام دیتی ہے ۔

علی حیدر کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک اور قوم کی تعمیر اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں یہ بات انھوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ہمارے نوجوان بہت پرعزم ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں وہ سب سے آگے نظر آتے ہیں، سازشیں کرنیوالے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک ہم سب متحد ہیں،موسیقی کے ذریعہ ہم دنیا بھر میں امن،پیار اور محبت کا پیغام دیتے رہے ہیں ۔

علی حیدر نے کہا کہ ہماری موسیقی آج بھی دنیا بھر سے سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے خاص طور سے صوفیانہ کلام بہت دلکش اور عمدہ ہے،آرٹس کونسل آف ہاکستان کراچی نے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کرکے نوجوانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کردیا،مجھے آج بہت اچھا لگا جب آرٹس کونسل کراچی میں نوجوانوں کا ایک جم غفیر ہے جو موسیقی سے انجوائے کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں