آئی سی سی پوزیشن پرنظرثانی کرےزمبابوے

سیکیورٹی پر خوفزدہ لوگوں کو ہماری ٹیم کے جاری ٹور کے دوران یہاں آنا چاہیے،ولسن


Sports Desk May 26, 2015
عوام کی جانب سے بھی گرمجوش استقبال ہوا، خود کوانتہائی محفوظ محسوس کررہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناس نے آئی سی سی سے مطالبہ کیاکہ وہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کرے۔

ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں انھیں ہماری ٹیم کے جاری ٹور کے دوران یہاں آنا چاہیے۔ ولسن نے کہا کہ زمبابوین اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیٹی نے وزارت خارجہ سے مشاورت کی اور وہاں پر کسی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر جو کچھ کراچی میں ہوا اس سے خدشات بڑھے، میں نے کمیٹی کے آفیشلز سے ملاقات کرنا چاہی مگر وہاں سے جواب آیا کہ وہ مصروف ہیں، ہمارے پاس بھی وقت نہیں تھا، ٹیم کی روانگی سے قبل صرف دو دن باقی تھے۔

میں نے حکومت میں متعلقہ اتھارٹیز سے بات کی اورانھوں نے دورے کی اجازت دے دی۔ ولسن نے مزید کہا کہ میں دنیا خاص طور پر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، ہمیں آئی سی سی کے ممبران سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ اس کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کریں، وہ جب یہاں آئیں گے تب ہی علم ہوگا کہ کرکٹ کے محفوظ انعقاد کیلیے کیسے انتظامات کیے گئے ہیں، ہمارایہاں عوام کی جانب سے بھی گرمجوش استقبال ہوا، ہم خود کوانتہائی محفوظ محسوس کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔