فوادعالم کوسری لنکا میں رنزکے ڈھیرلگانے کاانعام سینئرٹیم سے ڈراپ کرکے دیدیا گیا

فواد نے ون ڈے سیریز میں تقریباً 100 اور چار روزہ میچز میں50کی اوسط سے رنز بنائے۔


Sports Desk May 26, 2015
فواد نے ون ڈے سیریز میں تقریباً 100 اور چار روزہ میچز میں50کی اوسط سے رنز بنائے۔ فوٹو : فائل

اے ٹیم کے کپتان فواد عالم کو سری لنکا میں رنز کے ڈھیر لگانے کا انعام سینئر ٹیم سے ڈراپ کر کے دے دیا گیا۔

اتفاق سے جس روز وہ وطن واپس آئے اسی شب زمبابوے سے ون ڈے میچز کےلیے اسکواڈ کا اعلان ہوا، سری لنکن سرزمین پر فواد نے 6میں سے5 اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں، انھوں نے ون ڈے سیریز میں تقریباً 100 اور چار روزہ میچز میں50کی اوسط سے رنز بنائے۔

اس دوران ایک ٹیسٹ اننگز میں چار وکٹیں لیں جبکہ سیریز میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے بھی متاثر کیا، فواد دورہ بنگلہ دیش میں صرف 18 رنز بنا سکے تھے لیکن ماہرین کے مطابق اگر ڈراپ کرنے میں اسی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا تو حفیظ کیسے شامل ہو گئے جنھوں نے3میچز میں صرف 8رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں