پاکستان عالمی پارلیمانی یونین سے تعلقات بڑھانا چاہتاہےصدر ممنون
پاکستان اس عالمی پارلیمانی ادارے کامتحرک رکن ہے اوریونین کی مختلف کمیٹیوں میں اس کی نمائندگی بھی ہے، صدرمملکت
صدرمملکت ممنون حسین نے انٹرنیشنل پارلیمانی یونین پرزور دیاہے کہ پاکستان کو عالمی پارلیمانی یونین کے ہیڈکوارٹرمیں بھی نمائندگی دی جائے، پاکستان اپنی بھرپور پارلیمانی سرگرمیوں اورجمہوری اداروں کے استحکام کے ذریعے انٹرنیشنل پارلیمانی یونین سے اپنے تعلقات کومزید وسعت دینے کاخواہش مندہے۔
انھوں نے یہ بات انٹرنیشنل پارلیمانی یونین کے سیکریٹری جنرل مارٹن چنگونگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے پیرکو ایوان صدرمیں ان سے ملاقات کی۔
صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان اس عالمی پارلیمانی ادارے کامتحرک رکن ہے اوریونین کی مختلف کمیٹیوں میں اس کی نمائندگی بھی ہے تاہم ضرورت اس امرکی ہے کہ عالمی پارلیمانی یونین کے ہیڈکوارٹر میں بھی اسے نمائندگی دی جائے۔ علاوہ ازیں سینیٹ میں قائدایوان راجا ظفرالحق نے صدرممنون کوٹیلیفون کرکے ان کے بیٹے کی خیریت دریافت کی۔