
ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ تحریک انصاف کے سینئررہنماؤں نے عمران خان کوبتایا کہ ریحام خان مختلف علاقوں کادورہ اورتقاریب میں شرکت کرتی ہیں جہاں انہیں میڈیاکا سامنااور پارٹی کے اندرونی امورکے حوالے سے صحافیوں کے سخت سوالات کاسامنا کرنا پڑتاہے۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے عمران کوریحام خان کے لیے ایک ترجمان بھی مقررکرنے کی رائے دی اوراس کے لیے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے نام بھی پیش کیے جن میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایم این اے مرادسعید کانام بھی شامل ہے اوراکثریت مراد سعیدکو ترجمان مقررکرنے پرمتفق ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔