عمران نے ریحام خان کومیڈیا میں پارٹی امورپر بولنے سے روک دیا

مراد سعید کوریحام خان کاترجمان مقررکرنے پرغور شروع کردیا گیاہے، زرائع


Online May 26, 2015
مراد سعید کوریحام خان کاترجمان مقررکرنے پرغور شروع کردیا گیاہے، زرائع. فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کوبراہ راست میڈیاپر پارٹی امورپر بات چیت کرنے سے منع کردیا ہے جبکہ مراد سعید کوریحام خان کاترجمان مقررکرنے پرغور شروع کردیا گیاہے۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ تحریک انصاف کے سینئررہنماؤں نے عمران خان کوبتایا کہ ریحام خان مختلف علاقوں کادورہ اورتقاریب میں شرکت کرتی ہیں جہاں انہیں میڈیاکا سامنااور پارٹی کے اندرونی امورکے حوالے سے صحافیوں کے سخت سوالات کاسامنا کرنا پڑتاہے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے عمران کوریحام خان کے لیے ایک ترجمان بھی مقررکرنے کی رائے دی اوراس کے لیے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے نام بھی پیش کیے جن میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایم این اے مرادسعید کانام بھی شامل ہے اوراکثریت مراد سعیدکو ترجمان مقررکرنے پرمتفق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔