پاکستان اور افغانستان ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے سرتاج عزیز

سرتاج عزیزآج منگل کوکویت میں شروع ہونیوالے اوآئی سی کے42ویںوزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔


Numainda Express May 26, 2015
سرتاج عزیزآج کویت میں شروع ہونیوالے اوآئی سی کے42ویںوزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فوٹو : فائل

مشیربرائے قومی سلامتی وامورخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ افغانستان کادشمن پاکستان کادشمن ہے،پاکستان اورافغانستان ملکردہشتگردی اورچیلنجزکامقابلہ کرینگے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے پیرکویہاں''ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسیس''کے سینئرافسران کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں کیا،اجلاس میں اس بات پراتفاق ہواکہ افغانستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئے وہاں امن اور سلامتی کاقیام ضروری ہے۔

پاکستان رواں سال پراسیس کی وزارتی کانفرنس منعقد کریگا،ادھردفترخارجہ بیان کے مطابق سرتاج عزیزآج منگل کوکویت میں شروع ہونیوالے اوآئی سی کے42ویںوزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں