بینظیرقتل کیس میں مارک سیگل کا وڈیو لنک پربیان لینے کے انتظامات مکمل

امریکی صحافی سے رابطہ کرکے یکم جون تک رپورٹ پیش کی جائے،عدالت

انتظامیہ نے کمشنرآفس راولپنڈی میں مارک سیگل کابیان ریکارڈکرنے کیلیے باقاعدہ عارضی کورٹ روم قائم کردیا فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے وزارت داخلہ اورجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کوبینظیر بھٹوقتل کیس میں پرویزمشرف کے خلاف اہم گواہ اورامریکی صحافی مارک سیگل کاوڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرانے کے انتظامات کاحکم دے دیا۔


وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پرمن وعن عملدرآمدکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے وزارت داخلہ کوحکم دیاکہ وہ ایک ہفتے میں بیرون ملک وڈیولنک کے انتظامات مکمل کرے اورگواہ مارک سیگل سے بھی رابطہ کرکے یکم جون تک عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے کہ مارک سیگل کایہ بیان کس تاریخ ووقت پرریکارڈ کیاجائے گا۔ عدالتی حکم پرسٹی ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے کمشنرآفس راولپنڈی میںمارک سیگل کابیان ریکارڈکرنے کے لیے باقاعدہ عارضی کورٹ روم قائم کردیا اوراس میں وڈیولنک بیان کے لیے الیکٹرونک آلات بھی نصب کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کردی ہے۔

عدالت نے گزشتہ روزبینظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت بغیرکارروائی یکم جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے بینظیربھٹو کی حادثے کا شکار گاڑی کے ڈرائیور جاویدالرحمن سمیت 5 گواہان کوبھی طلب کرلیا۔ تمام ملزمان ڈی آئی جی سعودعزیز،ایس پی خرم شہزاد، اعتزاز شاہ، شیرزمان، عبدالرشید، رفاقت، حسنین عدالت موجودتھے۔ جنرل(ر) پرویزمشرف کی نمائندگی صفدرجاوید نے کی۔
Load Next Story