وفاق کا امن و امان پر پارلیمانی جماعتوں کو دوبارہ اعتماد میں لینے کا فیصلہ

حکومتی حلقوں میں تفصیلی مشاورت جاری ہے، وزیراعظم جلد فیصلہ کریں گے


عامر خان May 26, 2015
حکومتی حلقوں میں تفصیلی مشاورت جاری ہے، وزیراعظم جلد فیصلہ کریں گے، فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں پر پارلیمانی جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حکومتی حلقوں میں 3 آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے یا آل پارٹیز کانفرنس یا وزیراعظم پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کریں۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی حلقوں میں اس حوالے سے تفصیلی مشاورت جاری ہے، وزیراعظم جلد ان آپشنز میں سے کسی ایک کے حوالے سے فیصلہ کریں گے جس کے بعد اس صورت حال پر ملک کی سیاسی اور پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا اور پارلیمانی جماعتوں سے ملک میں امن و امان کی صورت حال ،کراچی میں جاری آپریشن، بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں