ایان علی کے خلاف کالادھن سفیدکرنے کے ٹھوس ثبوت ہیں انٹیلی جنس ذرائع

میرپورخاص کی خاتون نے ایان کو بینک ڈرافٹس کے ذریعے2کروڑ 20 لاکھ دیے تھے


نوید معراج May 26, 2015
میرپورخاص کی خاتون نے ایان کو بینک ڈرافٹس کے ذریعے2کروڑ 20 لاکھ دیے تھے ۔ فوٹو : ایکسپریس

ماڈل ایان علی کے خلاف کالا دھن سفیدکرنے کے مقدمہ میں ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے تحقیقات کاعمل تیزکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیوکوکافی شواہد ملے ہیں جس کی بنیاد پر کالادھن سفیدکرنے کے دھندے میں پس پردہ حقیقی مجرم پکڑے جانے کی امید ہے۔ ایان علی کی سرپرستی کرنے والے کئی ''رابطوں'' اور حقائق کا پتہ چلا ہے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلاکہ گوجرخان سے متعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کراچی کے ایک مہنگے علاقے میں پرتعیش اپارٹمنٹ کی مالک ہے لیکن وہ ذرائع آمدن بتانے سے قاصر ہے۔

انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیوکی تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ ایان علی نے میر پورخاص سندھ کی رہائشی ایک خاتون سے11بنک ڈرافٹس کے ذریعے 2کروڑ20 لاکھ روپے کی رقم وصول کی۔ اس خاتون کے نام کا بھی پتہ چل گیا ہے اور اس خاتون سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نے ایئر لائنوں سے ماڈل ایان علی کے بیرون ملک سفراور ٹکٹ ادائیگی کی تفصیلات مانگ لی ہیں ۔ان ایئرلائنوں سے پوچھاگیا ہے کہ بتایا جائے ماڈل کی ٹکٹوں کی رقم کس نے ادا کی؟انٹیلی جنس اینڈانٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کے پاس ماڈل کے34 بیرون ملک دوروںکا ریکارڈ دستیاب ہے لیکن ایان اپنی آمدنی کے ذرائع اوراپنے بیرونی دوروں کے مقصدکے بارے میں مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |