ملالہ یوسفزئی نے جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی سوچ کا نام ہے۔


Staff Reporter October 13, 2012
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی سوچ کا نام ہے۔ فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی سوچ کا نام ہے۔

جس نے ظلم ،جبر کے خلاف آواز بلند کی اور قوم کو غلامی سے نجات دلانے اور جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کی جدوجہد کی اس اندوہناک سانحے کے حوالے سے میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے اس واقعے پر جتنی بات ہو کم ہے اوراس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ملک کی قد آو ر شخصیات کی جانب سے اس گھنائونے واقعے کے حوالے سے گول مول باتیں کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ایک مخصوص سوچ ہمیں ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتی، خدائی خدمت گار تحریک کی بنیاد قو م کو علم کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور تشدد کو ختم کرنا تھا۔

مگر جس سوچ نے ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا اسی سوچ نے انگریز سامراج کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے اسلاف کے خلاف فتوے لگائے سرد جنگ میں سامراج کے ہمنوا آج ایک مرتبہ پھر قوم کو الجھا رہے ہیں ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں