لاہور جیل کو مردہ مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کا انکشاف

پولیس نے چکن شاپ پر چھاپہ مار کر سیکڑوں مردہ مرغیاں برآمد کرکے 4 ملازمین کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک May 26, 2015
پولیس نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: پولیس نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کیلئے مردہ مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے کئی من مردہ مرغیاں تحویل میں لے لی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے غازی روڈ پر ایک چکن شاپ پر چھاپہ مار کر سیکڑوں مردہ مرغیاں حراست میں لے لیں۔ پولیس نے چکن شاپ پر کام کرنے والے 4 ملازمین کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مردہ مرغیاں کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے لئے سپلائی کی جاتی تھیں۔ پولیس نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |