وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان گلے شکوے دور

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا


ویب ڈیسک May 26, 2015
دونوں رہنماؤں کے درمیان تمام ملکی معاملات کو مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان تمام گلے شکوے دور اور ناراضگیاں ختم ہو گئی ہیں جس کے بعد چوہدری نثار نے حکومتی اجلاسوں میں ایک بار پھر بھرپور طریقے سے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماضی کی طرح اس باربھی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ناراض وزیرداخلہ نے تقریباً 2 سے 3 ماہ بعد وزیراعظم سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات تقریباً دوگھنٹے جاری رہی جس میں خوب گلے شکوے ہوئے۔ چودھری نثار نے گڈ گورننس کے حوالے سے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا ہے۔ تو ہمیں قومی مفاد میں سخت فیصلوں سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔ جس پروزیراعظم نے وزیرداخلہ کے تمام تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پراتفاق کیاگیاکہ جو بھی اختلافات ہوں، وہ آپس میں بات چیت سے طے کئے جائیں گے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، گورنرخیبر پختونخواہ سردار مہتاب، اسحاق ڈار، پرویز رشید، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق بھی شریک تھے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کی علیحدہ بھی ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم زیر التواء سیاسی معاملات پر تیزی سے فیصلے کریں گے۔ ملاقات کے بعد چودھری نثار نوازشریف کے ساتھ ان کی گاڑی پر بیٹھ کر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان وزیراعظم گئے۔

واضح رہے کہ چودھری نثار تقریباً تین ماہ سے وزیراعظم ہاؤس سے دور تھے اوراجلاسوں میں دعوت ملنے کے باوجود شریک نہیں ہورہے تھے جس پرسینئرمسلم لیگی رہنماؤں کو تشویش تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں