افغانستان میں طالبان کے حملے میں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت 26 ہلاک

حملہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا، افغان حکام


ویب ڈیسک May 26, 2015
گزشتہ روز بھی افغان صوبے زابل میں خود کش دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

افغان صوبے ہلمند میں طالبان کی جانب سے پولیس چیک پوائنٹس پر حملوں میں 7 فوجیوں اور 19 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں موجود متعدد پولیس چیک پوسٹوں اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کا گھیراؤ کر کے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 فوجیوں اور 19 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغان صوبے زابل میں خود کش دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں