پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے دی
پاکستان کے 375 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔
ASADABAD, AFGHANISTAN:
پاکستان نے پہلے ون ڈ ے میں زمبابوے کو 41 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ شاندار سینچری اسکور کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلے باز نے اسے درست ثابت کردکھاتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے بازمحمد حفیظ اورکپتان اظہرعلی کے درمیان 170 اور شعیب ملک اور حارث سہیل نے 201 رنز کی شراکت قائم کرکے ہوم گراؤنڈ پر کسی بھی غیرملکی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ مجموعی اسکور بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کردیا۔
اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اورکپتان اظہرعلی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 170 رنز جوڑے، اظہرعلی باؤنڈری لگاتے ہوئے پینگارا کی گیند پرکیچ دے بیٹھے، انہوں نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر 79 رنز بنائے جس کے بعد محمد حفیظ بھی 175 کے مجموعے پر چلتے بنے، حفیظ نے4 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 86 رنزاسکور کئے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں شعیب ملک اورحارث سہیل نے بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اورمیچ کی آخری گیند پرشعیب ملک کیچ آؤٹ ہوئے،شعیب نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر112 رنزبنائے جب کہ حارث سہیل 89 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے پاکستان کا بھرپور مقابلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز سبانڈا اور سکندر رضا نے کیا اور دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لئے 56 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، سکندر رضا کو انور علی نے 36 جب کہ سبانڈا کو وہاب ریاض نے 23 رنز پر آوٹ کیا، جس کے بعد مساکیڈزا اور کپتان چگمبورا کے درمیان 124 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 73 رنز کے اسکور پر مساکیڈزا کو شعیب ملک نے پویلین کی راہ دکھائی، چگمبورا پاکستانی بالرز کے آگے ڈٹے رہے اورانہوں نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 117 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے جب کہ ولیمسن 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 جب کہ انور علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ شروع ہونے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی ہوم گراؤنڈ میں 6 سال بعد ایک روزہ کرکٹ کی بحالی پرخوش دکھائی دیئے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں طویل عرصے بعد کسی غیر ملکی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔