ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ اپنے اسپانسرز سے متعلق تفصیلات جمع کرانے میں ناکام
ایف آئی اے نےایگزیکٹ سےآن لائن تعلیمی اداروں سےمتعلق دستاویزات اورفیس کی مد میں حاصل رقم کی تفصیلات بھی طلب کرلیں
ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ وفاقی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پیش ہوئے جہاں وہ اپنے اسپانسرز سے متعلق تفصیلات جمع کرانے میں ناکام ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات کی موجودگی میں شعیب شیخ نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے طلب کی گئی دستاویزات بھی پیش کیں تاہم وہ اپنے اسپانسرز سے متعلق تفصیلات جمع کرانے میں ناکام ہوگئے۔ ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ سے ان کے آن لائن تعلیمی اداروں کے این او سی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے الحاق سے متعلق دستاویزات، فیس کی مد میں حاصل رقم کی تفصیلات اور بیرون ملک سے برآمد کردہ اشیا کی اسٹیٹ بینک سے تصدیق کی دستاویزات بھی طلب کرلی ہیں۔