بھارت میں قیامت خیز گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 1100 سے تجاوزکرگئی

شدید گرمی کی لہر سے ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں 852 افراد زندگی کی بازی ہارگئے،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک May 26, 2015
گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے لوگ سر کو ڈھانپ کر باہر نکلیں، بھارتی محکمہ موسمیات کی ہدایت فوٹو:فائل

بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی اور لو لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1100 سے تجاوزکرگئی ہے جب کہ محمکہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرمی کی شدت سے ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں852 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ حیدرآباد دکن میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جانے کے بعد گلیاں اور سڑکیں ویران پڑی ہیں۔ آندھرا پردیش کے بعد تیلنگانہ کی ریاست بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں اب تک 266 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ اڑیسہ میں 11 اور مغربی بنگال میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب بھارت محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلے اوراس دوران سروں کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں گرمی کی موجودہ لہرمزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ دونوں ریاستیں گرم ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |