شامی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری 140 افراد ہلاک
فوجی طیاروں نے داعش کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے
شام کی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں 140 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے صوبہ رقا میں داعش کے زیر تسلط طبقا ایئر بیس پر شدید بمباری کی جس میں 140 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق شامی فوج کے طیاروں نے داعش کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان کے کئی مکمل طور پر تباہ کردیئے جب کہ بمباری کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ سال اگست میں شدید لڑائی کے بعد طبقا ایئربیس پر قبضہ کرلیا تھا جب کہ اس دوران بڑی تعداد میں شامی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔