راجن پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ٹرین کی بوگیاں اترنے سے متعدد مسافر زخمی
ٹریک پر کوئی دھماکا نہیں ہوا بلکہ واقعہ ناقص ٹریک کے باعث پیش آیا، پولیس
لاہور:
راجن پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 3 بوگیاں الٹ گئیں جب کہ واقعے میں متعدد مسافر بھی زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان ایکسپریس کو راجن پور میں عمرکوٹ کے قریب تخریب کاری کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں الٹ گئیں جب کہ واقعے میں متعدد مسافر بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بم ٹریک کے نیچے نصب تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا دوسری جانب پولیس نے ٹریک پر دھماکے کی اطلاع کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کا واقعہ ناقص ٹریک ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔