پاکستان کا میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار
تمام برادریوں کو انسانی حقوق کی فراہمی، مذہبی تعلیمی آزادی اور تحفظ انتہائی ضروی ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی فراہمی کو ضروری قرار دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے بحر ہند کے ساحل پر کشتیوں میں پھنسے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار اور ان کی نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام برادریوں کو انسانی حقوق کی فراہمی، مذہبی تعلیمی آزادی اور تحفظ انتہائی ضروی ہے۔ دفتر خارجہ نے کویت میں ہونے والے وزرائے خارجہ کونسل میں اسلامی تعاون تنظیم کی قرارداد کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کا میانمار کے مسلمانوں کی زبوں حالی پر توجہ دلاتے ہوئے کہنا تھا کہ میانمار کے مسلمانوں کی زندگی ہی ختم ہوگئی ہے ہمیں ان سے متعلق واضح مؤقف کو اپنانا ہوگا۔