پاکستانی بیٹنگ چل پڑیہوم وینیوپرسب سے بڑا اسکور

پہلی بار کسی میچ میں ٹاپ فورنے نصف سنچریاں بنائیں،150پلس کی 2 شراکتیں


Sports Reporter May 27, 2015
شعیب ملک قذافی اسٹیڈیم میں زیادہ رنزکے ریکارڈ میں یوسف کو پیچھے چھوڑگئے ۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستانی بیٹنگ چل پڑی، میزبان نے ہوم گرائونڈ پرکسی بھی ون ڈے ٹیم کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا،پہلی بار کسی میچ میں ٹاپ فور نے نصف سنچریاں اور150پلس کی 2 شراکتیں قائم کیں،شعیب ملک قذافی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ میں محمد یوسف کو پیچھے چھوڑگئے۔

گذشتہ روزگرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف 3 وکٹ پر 375 رنز بنائے، یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل بھارت نے جون 2008 میں کراچی میں ہانگ کانگ کیخلاف 4 وکٹ پر 374 رنز جوڑے تھے، پاکستان کا ہوم گرائونڈ پر سب سے بڑا ٹوٹل 6وکٹ پر 353 رنز اس نے انگلینڈ سے میچ میں دسمبر2005 میں بنایا تھا،قذافی اسٹیڈیم میں 9 وکٹ پر 357 رنز سب سے بڑا ٹوٹل ہے جو سری لنکا نے جون 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف بنایا تھا،یہ گرین شرٹس کا اپنی ون ڈے تاریخ میں دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کیخلاف جون 2010میں دمبولا میں 7وکٹ پر 385رنز بنائے تھے، پاکستان کی جانب سے پہلی بار کسی اننگز میں ٹاپ فور نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ 150سے زائد کی 2شراکتوں کا بھی یہ پہلا موقع ہے، شعیب ملک قذافی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ میں محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ گئے،انھوں نے اس وینیو پر 21میچز میں991رنز جوڑ لیے ہیں۔

باریش بیٹسمین نے 22 میچز میں 946 رنز بنائے تھے۔شعیب کی کیریئر اوسط 33لیکن قذافی اسٹیڈیم میں 55 ہے، انھوں نے اپنی 8 میں سے 3 سنچریاں اسی میدان پر بنائی ہیں،شعیب ملک پاکستان میں تیز ترین سنچری بنانے والوں میں پانچویں نمبر پر آگئے،انھوں نے 76 گیندوں پر 112 رنز اسکور کیے،اس فہرست میں ٹاپ پر موجود اعجاز احمد بھارت کیخلاف اکتوبر 1997 میں صرف 84 گیندوں پر139 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں