زمبابوے کو پاکستان میں شاہانہ آؤبھگت نے نہال کردیا

ملک میں میچز کے دوران گھروں پر ہی قیام کرنے والے پلیئرز فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم


Sports Desk May 27, 2015
میزبانی کی تعریف جاری، ٹویٹر پرکھلاڑیوں نے شائقین کی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ فوٹو : اے ایف پی

زمبابوین ٹیم کو پاکستان میں شاہانہ آئوبھگت نے نہال کردیا، وہ خود کو یہاں پر شہزادوں کی طرح محسوس کررہے ہیں، اپنے ملک میں میچز کے دوران گھروں پر ہی قیام کرنیوالے پلیئرز فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات سے محظوظ ہورہے ہیں، انکی جانب سے بھی پاکستانی میزبانی کی تعریف کا سلسلہ جاری ہے، ٹویٹر پر شائقین کی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جانے لگا۔

زمبابوین کرکٹ ٹیم نے تمام تر خدشات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پاکستان کا سفر کرنے کی حامی بھری، میزبان نے بھی اپنے مہمانوں کی آؤبھگت میں کسی قسم کی کمی نہیں برتی، ریڈ کارپٹ استقبال سے سہولیات کو ترسے زمبابوین پلیئرز خود کو شہزادوں کی طرح محسوس کررہے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ زمبابوین ٹیم کو دوسرے ممالک کے کرکٹرز جیسی سہولیات میسر نہیں ہیں، ہرارے میں اگر کوئی میچ ہورہا ہو تو کھلاڑی ہوٹل کے بجائے اپنے گھروں میں ٹھہرتے ہیں،اسٹیڈیم آنے جانے کیلیے بھی ٹیم بس کے بجائے اپنی ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح جب زمبابوین ٹیم کسی دوسرے ملک کے ٹور پر جائے تو اس کا ویسا استقبال نہیں ہوتا جو آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت جیسی بڑی ٹیموں کا کیا جاتا ہے۔

ایسے میں وہ پاکستان میں اپنی پذیرائی پر بہت زیادہ خوش ہیں، انھیں پہلے قذافی اسٹیڈیم کیساتھ کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرانے کا پروگرام تھا، مگر بعد میں رہائش کا بندوبست فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا گیا، سفر کے دوران انھیں کسی بھی سرابراہ مملکت جتنی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستان آمد سے قبل ہی زمبابوین کرکٹر ایرون نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ ''پاکستانیوں کی جانب سے ہماری کافی حوصلہ افزائی کی گئی، مجھے یقین ہے کہ وہاں کے عوام تہہ دل سے خوش آمدید کہیں گے''۔انکے اس ٹویٹ پر پاکستان کے شائقین کی جانب سے خیر سگالی کا اظہار کیا گیا تھا۔اسی طرح کریگ نے ٹوئنٹی 20 سیریز کے دوران مقامی کرائوڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کیے جانے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |