سال کے آخرتک آدھی دنیا آن لائن ہو گی

رپورٹ کے مطابق ان میں سے 2 ارب لوگ ترقی پذیر دنیا میں ہیں اور 89 لاکھ صومالیہ اور نیپال جیسے ممالک میں ہیں


ویب ڈیسک May 27, 2015
اس سال کے آخر تک 3 ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے،رپورٹ،فوٹو: فائل

ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس سال کے آخر تک دنیا کی تقریباً آدھی آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہوگی۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے پیش گوئی کے مطابق اس سال کے آخر تک 3 ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 2 ارب لوگ ترقی پذیر دنیا میں ہیں اور 89 لاکھ صومالیہ اور نیپال جیسے ممالک میں ہیں۔یہ ممالک اس گروہ کا حصہ ہیں جنھیں اقوامِ متحدہ نے کم ترقی پذیر ممالک کا نام دیا ہے جن کی مجموعی آبادی 94 کروڑ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں