دل کے مریضوں کے لئے ڈپریشن زہرقاتل

دل کی بیماری سے متاثرہ ایسے مریض جو ڈپریشن کا بھی شکار ہوں ان کا ایک سال میں مرنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے


ویب ڈیسک May 27, 2015
کسی بھی انسان کی موت کا ایک اہم سبب اسے لاحق بیماری کی شدت ہوتی ہے،فوٹو فائل

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماری سے متاثرہ افراد کے لئے ڈپریشن انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یورپین سوسائٹی فارکارڈیالوجی میں پیش کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کی موت کا ایک اہم سبب اسے لاحق بیماری کی شدت ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیگرعوامل بھی اس پر اثرانداز ہوتے ہیں، دل کی بیماری سے متاثرہ ایسے مریض جو ڈپریشن کا بھی شکار ہوں ان کا ایک سال میں مرنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ اورامپیریل کالج لندن سے وابستہ پروفیسر جان کلیلین کا کہنا ہے کہ ماہرین نے مرض کے علاج کے لئےادویات، آلات، اور آپریشن کے طریقوں پر توجہ دی ہے لیکن اس کے باوجود اس مرض کا کوئی مکمل علاج نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں