بلوچستان کے علاقے بیلہ میں ایف سی کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 14 رائفلز، 9 مشین گنیں اور 3 ایم 16 رائفلز سمیت واکی ٹاکی بھی برآمد ہوئے ہیں، ترجمان ایف سی

ملزمان بیلہ،حب اور گردونواح میں وارداتوں میں ملوث تھے، ایف سی ،فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں ایف سی نے کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اس دوران ایف سی اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور 5 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔


ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان بیلہ،حب اور گردونواح میں وارداتوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے 14 رائفلز، 9 مشین گنیں اور3 ایم 16 رائفلز سمیت واکی ٹاکی بھی کیے گئے ہیں۔ جن کے قبضے سے 14 رائفلز، 9 مشین گنیں اور3 ایم 16 رائفلز سمیت واکی ٹاکی بھی کیے گئے ہیں۔

 
Load Next Story