سیاسی و عسکری قیادت کا قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اعادہ

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا


ویب ڈیسک May 27, 2015
اجلاس کے دوران عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q96/q96.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q139/q139.webp

https://img.express.pk/media/images/pic5/pic5.webp

اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی واپسی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 



https://img.express.pk/media/images/q238/q238.webp

دوسری جانب یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اور اب کوئی بھی دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پر ہمیں پاکستان کی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنا چاہئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ایٹمی دھماکا کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور انشاءاللہ معاشی دھماکا بھی ہمارے دور حکومت میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس کے ثمرات کے اثرات ملک کے ہر حصے تک پہنچیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب بے مثال کامیابیاں حاصل کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یک زبان اور یک جان ہے جب کہ بد خواہ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں