سونامی کے خوف سے نوازشریف اورآصف زرداری ایک ہوگئے ہیں عمران خان

پنجاب کی گلوپولیس بےگناہوں کوتشدد کانشانہ بناتی ہےجبکہ خیبرپختونخواکی پولیس عوام کی حفاظت کرتی ہے،چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 27, 2015
سونامی کےخوف سےاے این پی اورجے یوآئی(ف) بھی ایک ہوگئی لیکن عوام کی طاقت سےسب کو شکست سےدوچارکریں گے،چیرمین تحریک انصاف فوٹو: پی پی آئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سونامی کے خوف سے نوازشریف اور آصف زرداری بھائی بھائی بن گئے ہیں لیکن ہم عوام کی طاقت سے سب کو شکست سے دوچار کریں گے۔

مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کی صورت میں سارا پیسا وزیروں کے پاس رہتا ہے مگر ہم نیا بلدیاتی نظام متعارف کروارہے ہیں جس میں گاؤں کی سطح پر لوگوں کو اختیار دیا جائے گا جہاں وہ پہلی بار اپنی زندگی کے فیصلے خود کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے بعد عوام کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی جب فنڈز ایم این ایز اور ایم پی ایز کے بجائے عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندوں اور گاؤں کی کونسل کے پاس جائیں گے جس سے وہ خود جہاں چاہیں اسکول، اسپتال اور گراونڈ کی تعمیر کرسکیں گے۔

عمران خان نے اے این پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائیں جب کہ سونامی کے خوف سے اے این پی اور جے یو آئی(ف) جب کہ پنجاب میں آصف زرداری اور نوازشریف ایک ہوگئے ہیں لیکن ہم عوام کی طاقت سے ان سب کو شکست سے دوچار کریں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس دیگر تمام صوبوں سے بہتر اور مثالی ہے پنجاب کی گلو پولیس بے گناہوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے جب کہ خیبرپختونخوا کی پولیس عوام کی حفاظت کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں