حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا ٹرینوں  کی امدورفت معطل

شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو کریکر کے ذریعے نشانہ بنایا


ویب ڈیسک May 27, 2015
 بم دھماکے سے پٹڑی کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا، فوٹو: آن لائن

حسین آباد میں ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں لطیف آباد نمبر چوکی نمبر 3کے قریب شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو کریکر سے نشانہ بنایا جس سے پٹڑی کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا واقعے کے فوری بعد ریلوے پولیس اور رینجرز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اطراف کے علاقوں کوگھیرے میں لےکر شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دھماکے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی تاہم ریلوے حکام نے فوری طور پر بحالی کا کام شروع کردیااور چند گھنٹوں بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں