شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے نیشنل اور جہانگیر ترین سینٹرل آرگنائزر مقرر
نعیم الحق کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات جب کہ اسد عمر کو میڈیا مارکیٹنگ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے مرکزی عبوری سیٹ اپ کا اعلان کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی کو نیشنل جب کہ جہانگیر ترین کو سینٹرل آرگنائزر مقرر کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی پارٹی کے نیشنل آٓرگنائزر، جہانٰگیر ترین کو سینٹرل آرگنائزر اور سیف اللہ نیازی کو ڈپٹی سنیٹرل آٓرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔ شیریں مزاری کو عارف علوی کی جگہ پارلیمنٹ میں چیف وہپ بنادیا گیا ہے اس کے علاوہ وہ عمران خان کی ترجمان بھی ہوں گی، نعیم الحق کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات جب کہ اسد عمر کو میڈیا مارکیٹنگ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے عبوری سیٹ اپ میں نیشنل آرگنائزر کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب جب کہ چوہدری محمد سرور وسطی پنجاب کے لئے پارٹی کے آرگنائزر مقرر کیے گئے ہیں۔ تمام صوبائی اور ڈپٹی آرگنائزرشاہ محمود قریشی کو صوبوں کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔