دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا وزیراعظم
بد خواہ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوششوں میں ہیں، وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے اور اب دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔
یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا اور اب کوئی بھی دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پر ہمیں پاکستان کی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنا چاہئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ایٹمی دھماکا کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور انشاءاللہ معاشی دھماکا بھی ہمارے دور حکومت میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط دفاع کے لیے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس کے ثمرات کے اثرات ملک کے ہر حصے تک پہنچیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب بے مثال کامیابیاں حاصل کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یک زبان اور یک جان ہے جب کہ بد خواہ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوششوں میں ہیں۔