ہالینڈ کی کمپنی نے فولڈنگ ہوٹل تیار کرلیا

ایک کمرے پر مشتمل اس فولڈنگ ہوٹل میں باتھ روم کی سہولت بھی موجود ہے


ویب ڈیسک May 28, 2015
ہوٹل کا بنیادی مقصد لوگوں کو کھلی فضا میں بہترین رہائش مہیا کرنا ہے فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ہالینڈ کی ایک کمپنی نے ایسا ہوٹل بنالیا ہے جسے تہہ کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے ایک کمرے پر مشتمل اس فولڈنگ ہوٹل میں باتھ روم کی سہولت موجود ہے اور صرف دس منٹ میں پورا کمرہ تیار کرکے خواب خرگوش کے مزے لیے جاسکتے ہیں ۔

انوکھا ہوٹل تیار کرنیوالی کمپنی فلکسوٹل (Flexotel) کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل کا بنیادی مقصد لوگوں کو کھلی فضا میں بہترین رہائش مہیا کرنا ہے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو وون ہیجڈن (Von Heijden) کے مطابق اس فولڈنگ کمرے میں دو لوگوں کے آرام کرنے کی گنجائش کے ساتھ ساتھ بجلی لائٹ بنیادی فرنیچر اور دیگر اشیا بھی مہیا کی گئی ہیں اور اسے کبھی بھی اور کسی بھی جگہ آسانی کے ساتے لے جایا جاسکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں