سری لنکا نے خواتین کرکٹرزکوجنسی طور پر ہراساں کرنے والے آفیشلزکو فارغ کردیا
بورڈ نے تسلیم کیا کہ ویمنز ٹیم کا منیجر کسی خاتون کو نہ بناکر ان سے غلطی ہوئی اور وہ اس کی اب تلافی کریں گے۔
سری لنکا بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے آفیشلز کو فارغ کردیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ ویمنز ٹیم مینجمنٹ میں شامل 2 آفیشلز نے کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جبکہ تیسرے آفیشل نے اگرچہ ایسی کوئی حرکت نہیں کی مگر اپنی ذمہ داری درست طور پر نہیں نبھائی، اس لیے ان تینوں کو کنٹریکٹ کی مدت پوری ہوتے ہی فارغ کردیا گیا۔
رپورٹ میں کسی بھی آفیشل کے خلاف کسی پلیئر سے جنسی روابط استوار کرنے کا ثبوت نہ ملنے پر قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ بورڈ نے تسلیم کیا کہ ویمنز ٹیم کا منیجر کسی خاتون کو نہ بناکر ان سے غلطی ہوئی اور وہ اس کی اب تلافی کریں گے۔