مصطفیٰ کمال نے پرویز مشرف کی جانب سے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت مسترد کر دی

سابق صدر نے دبئی میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کو مصطفی کمال سے ملنے کی بھی ہدایت کی ہے

سابق صدر نے دبئی میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کو مصطفی کمال سے ملنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت مسترد کردی۔


سابق صدر پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو ٹیلی فون کیا اور انھیں اپنی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان اورخاص طور پر کراچی کی سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔

ایک ٹی وی کے مطابق سابق صدر نے دبئی میں اپنی پارٹی کے کارکنوں کو مصطفی کمال سے ملنے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری طرف مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں واپسی کا فی الحال ارادہ نہیں۔
Load Next Story