ہماری 13 لاکھ فوج امن کی تبلیغ کے لیے نہیں بھارت کی گیدڑ بھبکی

پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کے استعمال سے متعلق بیان پر بھی قائم ہوں، بھارتی وزیر دفاع


News Agencies May 28, 2015
دہشت گردوں کو ہمنوا بنا کر مخالف دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جانا چاہیے، بھارتی وزیر دفاع فوٹو: فائل

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنی فلاح و بہبود چاہتا ہے تو بھارت کے معاملات میں مداخلت کرنا بند کر دے۔ جو بھی بھارتی سالمیت اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں بی جے پی حکومت کی ایک سالہ کامیابیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف اپنی مذموم سرگرمیو ں کو روکنا ہوگا۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کیا ہے۔پاکستان کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس نے کبھی بھی بھارتی اقدامات کا مثبت جواب نہیں دیا۔

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت کی 13 لاکھ فوج امن کی تبلیغ کے لیے نہیں رکھی۔ ملکی دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کے استعمال سے متعلق بیان پر بھی قائم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہمنوا بنا کر مخالف دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |