ماڈل ایان علی کے خلاف منی لاندڑنگ کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

ڈیوٹی جج کا تفتیشی ٹیم کو آئندہ پیشی کے موقع پر ماڈل ایان علی کے خلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم

وکلاء کی ہڑتال کے باعث ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت پیش نہیں کیا جا سکا۔ فوٹو : ظفر اسلم / ایکسپریس

ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکہ واقعہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں آج عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ ڈیوٹی جج نے تفتیشی ٹیم کو آئندہ پیشی کے موقع پر ٹرائل کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔
Load Next Story