خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پریزائڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

انتخابات کےدوران پریزائیڈنگ آفسران انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کو موقع پر قید سنانے کے مجاز ہوں گے، ای سی پی


ویب ڈیسک May 28, 2015
ووٹنگ کے روز پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

SIALKOT: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پریزائڈنگ افسران کو 3 روز کے لئے مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گا جب کہ ووٹنگ کے روز پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی اور صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 405 ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایت نامے جاری کردیئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے29، 30 اور31 مئی تک 11 ہزار117 پریزائیڈنگ آفسران کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں جس کے تحت کہ انتخابات کے دوران پریزائیڈنگ آفیسرز انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کو موقع پر قید سنانے کے مجاز ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں