بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے دہشت گردی میں ملوث ہونا ثابت ہوگیا عالمی برادری نوٹس لے پاکستان

بھارتی وزیر دفاع کے بیان سے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کو خدشات پیدا ہوگئے ہیں، قاضی خلیل اللہ


ویب ڈیسک May 28, 2015
جعلی ڈگریوں کا معاملہ تشویش ناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل

لاہور: دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q98/q98.webp

دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کی معاونت کرنے کےبارے میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے جب کہ اس بیان یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ نئی دلی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی کڑیوں میں ملوث ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q141/q141.webp

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا، پاکستان کی پالیسی بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کا فروغ ہے، بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان کئی برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، پاکستان بھارت سے دہشت گردی کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q240/q240.webp

ترجمان دفتر قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، ہم نے 50 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے اور ملک کو دہشت گردی سے اقتصادی طور پر 100 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q332/q332.webp

ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ تشویش ناک ہے تاہم یہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے، اس کی تحقیقات جاری ہیں اوراس سلسلے میں امریکا سے بھی مدد لی جا رہی ہے کیونکہ اس معاملے میں امریکی یونیورسٹیوں کے نام بھی آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں