سلمان خان کے کارحادثہ کیس میں چونکا دینے والا انکشاف
سلمان خان کے خلاف 2002 میں قائم ہونے والے کار حادثہ کیس کا تمام ریکارڈ 3 سال قبل جل کرراکھ ہوگیا،بھارتی میڈیا
بالی ووڈ دبنگ خان کو جس کیس میں سزا ہوئی اس کا تو اب ریکارڈ ہی موجود نہیں کیوں کہ انکشاف ہوا ہے کہ 3 سال قبل کار حادثہ کیس کا تمام ریکارڈ ایک حادثے کی نذر ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے خلاف 2002 میں قائم ہونے والے کار حادثہ کیس کا تمام ریکارڈ 3 سال قبل جل کرراکھ ہوگیا جس کے بعد مہاراشٹرا حکومت کے پاس اب سلمان خان کے خلاف کوئی ریکارڈ نہیں جب کہ انہیں سیشن کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا بھی بچ جانے والے ریکارڈ کی روشنی میں ہی دی گئی۔
دوسری جانب مہاراشٹرا حکومت نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 21 جون 2012 کو گورنمنٹ ہیڈکوارٹر میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاک ہوگیا تھا جس میں سلمان خان کے کار حادثہ کیس سے متعلق بھی ریکارڈ موجود تھا۔
واضح رہے کہ ممبئی کی سیشن عدالت نے رواں ماہ 6 مئی کو سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔