بھارت میں شدید گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی
گرمی سے سب سے زیادہ ریاست آندھرا پردیش متاثر ہوئی جہاں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 1200 سے تجاوز کرچکی ہے
بھارت میں گزشتہ دنوں میں شدید گرمی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ مرنے والوں کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ ریاست آندھرا پردیش متاثر ہوئی جہاں گرمی سے ہلاک افراد کی تعداد 1200 سے تجاوزکرچکی ہے جب کہ ریاست تیلنگانا میں بھی سورج آگ برسارہا ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 300 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ دونوں ریاستوں میں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کی ایک بڑی تعداد اسپتالوں میں زیرعلاج ہے۔
دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات نے کا کہنا ہےکہ اس سال اوسطاً درجہ حرارت 45 درجے سینٹی گریڈ ہے جو گزشتہ برس کی اوسط کے مقابلے میں 5 درجے زیادہ ہے، محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضروت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں اوراس دوران سر کو کپڑے سے ڈھانپ لیں جب کہ حکومت نے بھی ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے عوام کو گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔