دریائے سندھ کے پانی پر سب سے زیادہ حق کراچی کا ہے حیدر عباس رضوی
پانی جیسی نعمت کےلیے بھیک مانگنی پڑرہی ہے جب کہ ہم صرف وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم
ایم کیو ایم کے رہنما حید عباس رضوی کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پرسب سے زیادہ حق کراچی کا ہونے کے باوجود شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف سوک سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام تڑپ رہے ہیں لیکن کوئی بھی پانی دینے کو تیار نہیں جب کہ ہم کسی سے بھیگ نہیں بلکہ آبادی کے لحاظ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائےسندھ کے پانی پر سب سے زیادہ حق کراچی کا ہے اس کے باوجود شہریوں کو پانی سے محروم رکھا جارہا ہے جب کہ ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں بھی پانی کی قلت کے خلاف آواز اٹھائی لیکن اس کے باوجود شہری پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔
حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ہمیں پانی جیسی نعمت کےلیےبھیک مانگنی پڑرہی ہے جب کہ ہم صرف کراچی کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں اور ہمیں اس طرز حکمرانی سے کچھ ملنے والا نہیں لہٰذا ہم نیا کراچی اورسندھ بنائیں گے۔